بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

پی آئی اے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری، سفارشات تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئر لائن کے ملازمین کے لئے اچھی خبر ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافے پر اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجےطلب کیا گیا ہے، اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے بیس فیصد اضافے پرغور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے پر پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر اورفنانس نےسفارشات تیارکرلیں ہیں، تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جائے؟ حتمی فیصلہ پی آئی اے انتظامیہ اجلاس میں کرے گی۔

پی آئی اے کے گروپ ایک تاجنرل منیجرعہدوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔

اجلاس میں پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے پرغور کیا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں