جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ریل سے سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (11 فروری 2026): پاکستان میں روزانہ ہزاروں افراد مختلف شہروں کا ٹرین سے سفر کرتے ہیں ایسے ہی مسافروں کے لیے اہم خبر آئی ہے۔

پاکستان میں طویل سفر کے لیے شہریوں کی اکثریت ریل کے سفر کا انتخاب کرتی ہے جو سستا ہونے کے ساتھ تفریح سے بھرپور ہوتا ہے۔ پاکستان ریلوے نے اہم اعلان کیا ہے، جس کا جاننا ٹرین سے سفر کرنے والے ہر مسافر کے لیے جاننا ضروری ہے۔

پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ اور دیگر بڑے شہروں کے لیے روانہ ہونے والی ٹرنیوں کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق کراچی جانے والے قراقرم ایکسپریس اب لاہور سے سہ پہر 3 بجے روانہ ہو گی جب کہ پاک بزنس دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہو گی۔ اس کے علاوہ عوام ایکسپریس بھی لاہور سے رات 11 بج کر 25 منٹ پر پورٹ سٹی کے لیے روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس 9 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 3:00 بجے روانہ ہوگی۔ میانوالی جانے والے مسافروں کے لیے میانوالی ایکسپریس صبح 1:00 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔

محکمہ ریلوے نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے تازہ ترین اوقات کو نوٹ کریں۔

حکام نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرین کے اوقات کو پہلے ہی چیک کر لیں، کیونکہ آپریشنل تحفظات کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں