تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

روس سے بڑی خبر، دنیا کی پہلی ’کرونا دوا‘ مریضوں پر استعمال کی منظوری

ماسکو: تجرباتی مراحل میں زبردست کامیابی کے بعد روسی حکومت نے دنیا کی پہلی تیار ہونے والی کروناوائرس کی دوا وبائی مریضوں پر استعمال کی منظوری دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادویہ ساز روسی کمپنی ’آر فارما‘ کی جانب سے تیار کی جانے والی کروناوائرس کی ’کروناوائر‘ دوا اب مریضوں پر استعمال کی جائے گی، روس نے منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ دوا کے کرونا مریضوں پر ٹرائل کے دوران مثبت اور کامیاب نتائج سامنے آئے، تجربے کے دوران پتا چلا کہ ’کروناوائر‘ دوا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے خاتمے میں مؤثر ثابت ہوا ہے۔

کرونا وائرس کی دوا کہاں تیار ہورہی ہے؟ چین نے بتادیا

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ روس بلکہ دنیا کی پہلی کروناوائرس کی دوا ہے، ’کروناوائر‘ صرف مہلک وائرس کو ختم کرسکتی ہے لیکن وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی دوسری بیماریاں یا پیچیدگیوں کے خاتمے کی صلاحیت اس دوا میں نہیں ہے۔

آر مارفا کے مطابق تجربے کے دوران کرونا مریضوں پر اس دوا کی سات دن تک آزمائش کی گئی اور نتیجہ یہ نکلا کہ مریضوں میں 77.5 فیصد وائرس ختم ہوچکا تھا، تحقیق اور تجربے کے بعد ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کروناوائر، وائرس کے خلاف مؤثر ترین دوا ہے اور مریضوں پر استعمال سے وہ صحت یاب ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ مذکورہ دوا کی آزمائش کا آغاز رواں سال مئی میں ہوا تھا جس میں 110 کرونا مریضوں نے حصہ لیا، تجربے کے لیے کمپنی نے روسی سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ویمیڈولوجی کا انتخاب کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -