The news is by your side.

پروازوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا ہے کہ توقع ہے رواں سال فروری یا مارچ میں قومی ایئرلائن(پی اآئی اے) کی یورپ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور نے کہا کہ قومی ایئرلائن نے بدترین حالات میں کنٹری بیوٹ کیا، پی آئی اے نے ریونیو انکریز اور ایکسپینڈیچرز کو کم کیا ہے، 26 جنوری2021 کو میں نے خود اکاؤ کو لیٹر لکھا تھا، میں نے کہا آئیں فزیکل آڈٹ کریں، گزشتہ 29 نومبر کو اکاؤ کی10رکنی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اکاؤ کی ٹیم نے سی اےاے سسٹم، لائسنسنگ، ایئرپورٹ اور فلائنگ کلب کا بھی دورہ کیا، توقع ہے فروری یا مارچ میں یورپ کے ٹور دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤنے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر سیفٹی سگنی فکینٹ کنسرن ( ایس ایس سی ) ختم کردیا، جس کے بعد یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے امکان روشن ہوگئے ہیں۔

بڑی کامیابی ، یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان

اکاؤ نے سی اے اے کے آڈٹ کے دوران72.77 فیصد رینکنگ دی تھی اور سی اے اے کے آڈٹ کے دوران اکاؤنے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے دسمبر میں سی اے اے کا مکمل طور پر آڈٹ کیا تھا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار کی تعریف کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں