The news is by your side.

Advertisement

کراچی گرین لائن منصوبے کے حوالے سے بڑی خبر

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ 42 گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ لانے والا جہاز عنقریب کراچی پورٹ پہنچ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران اسماعیل نے لکھا کہ انشاء اللہ آج ساڑھے تین بجے اسٹیٹ آف آرٹ بسوں کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بسوں کی آمد کی خوشی میں ریڈ کارپٹ ویلکم جیسے انتظامات کیے گئے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں گورنر نے مزید کہا کہ میں اس موقعہ پر بہت خوش اور پرجوش ہوں، انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، ہم وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ نے اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا دعویٰ کیا تھا۔ گرین لائن منصوبہ 2016 میں شروع ہوا جو ایک سال میں مکمل ہونا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں