تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی ایئرلائن ‘السعودیہ’ کے حوالے سے بڑی خبر

ریاض: سعودی شوریٰ نے ملکی بڑی ایئرلائن کمپنی ‘السعودیہ’ کے سامنے اہم مطالبات رکھ دیے اور کہا ایئرلائن میں سہولتیں مزید بڑھائی جائیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی شوریٰ کی جانب السعودیہ ایئرلائن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فضائی مسافروں کے آرام کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

شوریٰ کے مطابق جہازوں میں مخصوص اور معذور افراد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، طیاروں میں فراہم کی جانے والی سہولتیں عالمی معیار کی ہونی چاہئیں۔

السعودیہ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہاز کی سیٹوں اور راہ گزر کو بہتر کیا جائے تاکہ معذور افراد کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو جبکہ جہاز کے بیت الخلا میں معذور افراد کے لیے خصوصی بندوبست کیا جائے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں سعودی شوریٰ کا اجلاس ہوا تھا جس میں یہ اہم مطالبات سامنے آئے، رکن شوری کی جانب سے تجویز پیش کی گئی تھی کہ سعودی عرب کی قومی ایئرلائن کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی جائے، بعد ازاں اراکین نے اس پر اتفاق کرلیا اور ہدایات کی منظوری دے دی گئی۔

Comments

- Advertisement -