جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ سونم کپور کی شادی، تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور رواں سال مئی میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ادکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب بالی ووڈ انڈسٹری میں خبریں زیر گردش ہیں کہ سونم کپور معروف تاجر آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہی ہیں جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں گذشتہ کئی ہفتوں سے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ اداکارہ اپنی شادی کی تقریب سوئٹزر لینڈ کے شہر جینیوا میں سجائیں گی، البتہ اب اس حوالے سے حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بھارتی سپر اسٹارز رنبیرکپوراورسونم کپور دس سال بعد دوبارہ اسکرین پر

بھارتی  میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال 6 مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، شادی کی مرکزی تقریب بھارت کے شہر ممبئی میں 6  اور 7 مئی کو سجے گی جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، اور مداح بھی ادکارہ کی شادی کے لیے بے حد پرجوش  ہیں۔

خیال رہے کہ سونم کپور کا شمار بالی ووڈ کی ان  مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کو بخوبی گھمانے کی بھی مہارت رکھتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنا شریک حیات چن لیا، جلد شادی متوقع

واضح رہے کہ سونم کپور نے ہمیشہ اپنے دوست آنند سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا تاہم ان کا یہ رویہ کچھ عرصے  تک برقرار رہا اس کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر نے ساری خقیقت خود بیان کر دیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں