تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

پنجاب سے بڑی سیاسی شخصیات کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیے کا سلسلہ برقرار ہے۔ پنجاب سے مزید دو بڑی سیاسی شخصیات نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور سے تعلق رکھنے والے چوہدری اعجاز شفیع نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور باضابطہ پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

شوہدری اعجاز شفیع خان پور سے تین بار پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔

ادھر ننکانہ سے رانا ذوالقرنین اخلاق اور رانا تحسین اخلاق نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

خیال رہے کہ جون میں پی پی 199 کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری حفیظ اختر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

چوہدری حفیظ اختر 2013 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Comments