The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں کرونا پی سی آر ٹیسٹ کے نرخ میں بڑی کمی

لاہور : پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کووڈ 19 کی تشخیص کےلیے پی سی آر ٹیسٹ کے نرخ میں بڑی کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے کرونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 6500 روپے سے کم کرکے 4800 روپے کردی گئی ہے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن نے جاری مراسلے میں تمام اسپتالوں اور نجی لیبارٹیوں کو 4800 روپے وصول کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پنجاب ہیلتھ کمینش کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد میں طے کی گئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، اس فیس سے زائد نرخ ہر گز وصول نہ کیے جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ نرخ وصول کرنے پر بھاری جرمانہ اور کمیشن کی رجسٹریشن کو ختم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تاحال کرونا وائرس کے تشخیص کےلیے کیے جانے والے ٹیسٹ کے نرخ 6500 روپے تک وصول کیے جارہے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں