The news is by your side.

Advertisement

سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

لاہور: حکومتِ پنجاب نے سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے کرتارپور اور جنوبی پنجاب کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے ربن کاٹ کر سروس کا افتتاح کیا۔

ایک بس کرتارپور جبکہ دوسری بس ملتان، بہاولپور اور قلعہ دراوڑ فورٹ کے لیے روانہ ہوگئی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بسیں چلانے کا مقصد صوبے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر دیگر شعبوں میں بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

صوبائی حکومت سڑکوں کے نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

عثمان بزدار شعبہ تعلیم کے فروغ کیلئے ہرممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔ حالیہ ہفتوں شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جیسی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں