پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

وزیراعظم ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس کی شاندار کامیابی پر عالمی برادری کے شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس کی شاندار کامیابی پر سربراہان مملکت و حکومت، یورپی یونین اور تمام شراکت داروں سمیت اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس کی شاندار کامیابی پر سربراہان مملکت و حکومت، یورپی یونین، تمام شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے زبردست قیادت کا مظاہرہ کیا، پاکستانی عوام ہمیشہ شکرگزار رہیں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا نے کل دیکھا کس طرح قومیں یکجہتی کے اظہار میں اکٹھے ہوتی ہیں ، قومیں مصیبت زدہ انسانیت کوالمیے سے نکالنے کی شراکت کا نمونہ بن سکتی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری کی اظہار ہمدردی سے بہت متاثر ہوا، ہم ایک ساتھ ملکر زندگیوں اور امیدوں کو دوبارہ بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں