بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

بھارتی اداکار کا ’بگ باس‘ کی آفر ٹھکرانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار شعیب ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بگ باس کی آفر ٹھکرا دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کے اداکار شعیب ابراہیم نے کہا کہ بگ باس رئیلٹی شو کے بجائے مواد پر مبنی ہوگیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران جب مداح نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے بگ باس میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟

- Advertisement -

جواب میں اداکار نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ بگ باس اب پرسنالٹی کا شو نہیں رہا بلکہ کانٹینٹ کا شو بن گیا ہے۔

شعیب ابراہیم نے بتایا کہ ان سے رواں برس بگ باس 18 ایڈیشن میں شمولیت کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

اداکار نے کہا کہ اس بار تو میں خود کو راضی نہیں کرسکا لیکن اگر آگے کرلیا تو دیکھیں گے، اس وقت تو شو میں ایسا لگتا ہے یا تو کسی کو بہت زیادہ سپورٹ کررہے ہوتے ہیں یا پھر بہت زیادہ تذلیل کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ شعیب ابراہیم نے 2018 میں بگ باس 12 کی امیدوار دپیکا ککڑ سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ہے۔

یاد رہے کہ بگ باس 18 کی میزبانی کے فرائض سپر اسٹار سلمان خان انجام دے رہے ہیں جبکہ رئیلٹی شو میں شلپا شروڈکر، عرفین خان، چاہت پانڈے ودیگر امیدوار شریک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں