اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

بگ باس 19 کا فنالے اچانک منسوخ کردیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس 19 کے فائنل کو اچانک منسوخ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس کا 19واں سیزن اختتام کی جانب گامزن ہیں اور چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ یہ شو توقع کے مطابق جلد ختم نہیں ہوسکتا۔

موجودہ سیزن کا اختتام 7 دسمبر کو ہونا تھا لیکن حالیہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ فائنل میں تقریباً ایک ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔

ریئلٹی شو کے کئی فین پیجز کا دعویٰ ہے کہ فائنل کو "چار ہفتے پیچھے دھکیل دیا جائے گا” حالانکہ میکرز یا ان کے اسٹریمنگ پارٹنرز نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ پڑھیں: حنا خان بگ باس 19 کی ‘فکسڈ’ چیزیں منظرعام پر لے آئیں

قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ رائز اینڈ فال میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور اداکار ارباز پٹیل بھی جلد ہی بگ باس کے گھر میں قدم رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کیہ نہال، بصیر علی، ذیشان قادری، اویس دربار، نغمہ میراجکر اور نتالیہ جانو سزیک کو پہلے ہی بے دخل کیا جا چکا ہے۔

پرنیت مورے کو صحت کے مسائل کی وجہ سے پہلے ہی شو چھوڑنا پڑا تھا اب ان کی ٹیم نے ایک اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پرینیت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ہم بگ باس کی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ ہمیں ان کی صحت یابی کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں