بگ باس 19 کے فاتح گورو کھنہ کو گرینڈ فنالے ختم ہونے کے ایک ماہ بعد بھی جیتی ہوئی کار نہ مل سکی، ادکار نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
سلمان خان کی میزبانی میں والے ریئلٹی شو کے سیزن 19 کا اختتام 7 دسمبر 2025 کو گورو کی فتح کے ساتھ ہوا تھا، ٹرافی ٹائٹل کے ساتھ بھارتی ٹی وی کے اداکار کو 50 لاکھ روپے نقد اور ایک بالکل نئی کار کا بھی تحفہ دیا گیا تھا جو کہ اب تک انہیں ملی ہی نہیں ہے۔
گورو نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ اپ لوڈ کیا جس میں ساتھی مدمقابل اور انکے قریبی دوست پرنیت مور بھی شامل ہیں۔
بگ باس کے بعد کی زندگی کے بارے میں دنوں اس وی لاگ میں گپ شپ کرتے نظر آرہے ہیں اور شو نے ان کی زندگی کو کیسے بدل ڈالا وہ اس پر بات چیت کررہے ہیں۔
کھانے کے دوران بھارتی ٹی وی کے اداکار گورو نے نشاندہی کی کہ وہ اب بھی اپنے ہاتھوں سے کھا رہے ہیں کیوں کہ یہ عادت انھیں بگ باس کے گھر سے لگی ہے جبکہ پرنیت کھانے کےلیے چمچ استعمال کر رہے تھے۔
وی لاگ کے دوران گورو نے پرنیت کے لیے کچھ کھانا اور میٹھا پیک کروایا، تب پرنیت نے ان سے گاڑی کے بارے میں سوال کیا۔
اس سوال کا جواب دیتے وہے گورو کھنہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ’’وہ کار ابھی تک مجھ ملی ہی نہیں ہے”، اداکار کے اس جواب نے ان کے مداحوں کا کافی حیران کیا۔
ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گورو بگ باس کو یاد دلانے کے لیے اس وی لاگ استعمال کر رہے ہیں کہ کار ابھی باقی ہے اور وہ انھیں دی جائے۔


