بھارتی اداکارہ عائشہ خان کا ہانیہ عامر سے مشابہ قرار دینے پر ردعمل آگیا۔
بھارتی ڈراموں کی خوبرو اداکارہ عائشہ خان جو بگ باس 17 کی امیدوار بھی رہ چکی ہیں، انہیں بھارتی میڈیا اور مداح پاکستان کی معروف ترین اداکارہ ہانیہ عامر سے تشبیہہ دے رہے ہیں جس پر انہوں نے کافی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا نام ہانیہ عامر کے ساتھ لیا جارہا ہے۔
عائشہ خان کا کہنا تھا کہ ہانیہ بہت خوبصورت ہیں، بہت ہی سُندر، بہت ہی پیاری، بہت اچھی اداکارہ بھی ہیں اور گاتی بہت اچھا ہیں سن کر اچھا لگا۔
View this post on Instagram
تاہم ہانیہ عامر کے مداحوں کو عائشہ خان سے موازنہ پسند نہیں آیا، سوشل میڈیا صارفین نے عائشہ کی وائرل ویڈیو پر تبصرے کیے اور کہا ہانیہ کا بھارتی اداکارہ سے دور دور تک کوئی موازنہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا اور ان کی مقبولیت کے چرچے پڑوسی ملک بھارت، بنگلادیش سمیت لندن میں ہوئے تھے۔
View this post on Instagram
اداکارہ لندن میں ایک کانسرٹ میں پہنچی تو انہیں دیکھ کر مداحوں نے ڈرامے کے کردار ’شرجینا‘ کے نام سے پکارنا شروع کردیا تھا۔
اس سے قبل ہانیہ عامر ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ اور ’میرے ہمسفر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔