بھارت کے مشہور یوٹیوبر انوراگ دوبھال نے سوشل میڈیا تشویشناک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو والدین ذمہ دار ہوں گے۔
بھارت کے متنازع رئیلٹی شو ’بگ باس 17‘ کے امیدوار انوراگ دوبھال نے 2 گھنٹوں پر مبنی طویل ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے روتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے میری زندگی مکمل طور پر بدل گئی ہے اور میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔
ویڈیو میں یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے والدین میری شادی کو قبول نہیں کر رہے، گرل فرینڈ ریتیکا سے تقریباً دو سال کے تعلق کے بعد گزشتہ سال مئی میں شادی کی تھی تاہم میرا خاندان اس رشتے کے خلاف تھا۔
یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ شادی سے چند دن پہلے میرے والدین نے مجھے کہا کہ میں اپنی شادی کے تمام انتظامات خود کروں، مجھے رشتے داروں کے سامنے معافی مانگنے اور والدین کے قدموں میں جھکنے پر مجبور بھی کیا گیا۔
انوراگ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میں شدید ڈپریشن کا شکار ہوں اور گزشتہ 5 دن سے میں نے کچھ کھایا نہیں ہے، میں اس ویڈیو کے بعد غائب بھی ہو سکتا ہوں، اس لیے میں اپنی ممکنہ موت کا ذمے دار اپنے والدین اور کچھ قریبی رشتے داروں کو ٹھہرا رہا ہوں۔
انوراگ دوبھال نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اب میری اہلیہ ریتیکا مجھ سے الگ ہو چکی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


