ریاض: مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم میں رکھے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے قرآن کریم کے نسخے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قرآن کریم 700 صفحات پرمشتمل ہے اس کا حجم (312 × 220) سینٹی میٹرہے۔ قرآن کے اس نسخے کو دسویں صدی ہجری کے قرآن کریم کے بڑے نسخے کے طور بنایا گیا ہے جس کا اصل حجم (45 × 30) سینٹی میٹر ہے۔
رپورٹس کے مطابق کلام پاک کی سورتوں کو خلط ثلث جبکہ سورۃ الفاتحہ کو خطِ النسخ میں لکھا گیا، یہ نسخہ عربی فنِ خطاطی، گلڈنگ اور بائنڈنگ کی ایک منفرد مثال ہے جس میں اسلامی طرز کی خصوصیات اور سجاوٹ نمایاں ہے۔
رپورٹس کے مطابق قابل ذکر یہ بات ہے کہ قرآن کے قدیم نسخے کو سال ہجری 1300 بمطابق 1883 عیسوی میں وقف کیا گیا تھا جو اب تک شاہ عبدالعزیز کمپلیکس اوقاف لائبریری میں محفوظ ہے۔
قرآن پاک کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت ’’AI‘‘ کا استعمال ممنوع قرار!
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ کے مشہور و معروف حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں ’قرآن میوزیم‘ میں عہدِ رفتہ کے نادر و نایاب قرآنی نسخے اپنی مثال آپ ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


