The news is by your side.

Advertisement

حارث رؤف نے بگ بیش میں تباہی مچادی، دوسرے میچ میں بھی 5 وکٹیں

سڈنی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش کے دوسرے میچ میں بھی تباہ کن باؤلنگ کی اور پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے گزشتہ روز بگ بیش لیگ میں ڈیبیو میں کیا اور پہلی گیند پر وکٹ حاصل کی جبکہ انہوں نے میچ میں دو وکٹیں حاصل کر کے دنیائے کرکٹ پر اپنی دھاک بیٹھائی۔

پاکستانی پیسر نے گزشتہ چار اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، اُن کی ٹیم میلبورن اسٹار نے مخالف ٹیم برسبین ہیٹ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

آج کے میچ میں بھی حارث رؤف نے تباہ کن باؤلنگ کر کے بلے بازوں میں اپنا خوف بٹھا دیا۔ اُن کی ٹیم میلبورن اسٹارز، ہوبارٹ ہیوری کینز کے خلاف دوسرا میچ کھیل رہی تھی۔ حارث رؤف نے چار اوورز میں 27 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جن میں سے تین کھلاڑی کلین بولڈ جبکہ دو کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر نے اسٹیڈیم میں سجدہ شکر بھی کیا۔

میبلورن اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے اور ہوبارٹ ہیوری کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا مگر حارث رؤف کی تباہ کن باؤلنگ کے آگے ہوبارٹ کے بلے باز ٹک نہ سکے۔

ہوبارٹ کی ٹیم 164 رنز ہدف کے تعاقب میں صرف 111 رنز ہی بناسکی یوں میلبرن اسٹار نے 52 رنز سے فتح حاصل کی۔ حارث رؤف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں