بہار (06 نومبر 2025): بھارت کی پس ماندہ ترین ریاست بہار میں آج انتخابات کا پہلا مرحلہ ہے جس کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔
بھارتی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 243 حلقوں میں سے بہار میں آج سے 121 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہو گئی ہے، جس میں 1192 مرد امیدوار اور 122 خواتین امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔ دیگر میں منگل کو ووٹنگ ہوگی۔
حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے کڑا امتحان ہے، پاکستان سے جنگ ہارنے پر مودی کی ملک بھر میں رسوائی ہوئی ہے۔ سارے آنکڑے بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف نظر آ رہے ہیں۔
ظہران ممدانی کا میئر بننے کے بعد ٹرمپ کے خلاف پہلا بیان
بہار میں دیہی علاقوں میں امیر اور غریب کے درمیان فرق انتہا کو پہنچ گیا، بے روزگاری بڑا مسئلہ، اسکولوں اور اسپتالوں کی حالت بھی ابتر ہے۔ اونچی ذات کے ہندوؤں کی نمائندہ بی جے پی کو 2020 میں جنتا دل یونائٹڈ کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنانا پڑی تھی۔
ریاست کے 8 کروڑ ووٹرز کی شہریت کی تصدیق کو بنیاد بنا کر 65 لاکھ ووٹرز کا نام پہلے ہی فہرست سے نکالا جا چکا ہے۔ بی جے پی الیکشن جیت گئی تو نتائج پر سوالیہ نشان رہنے کا امکان ہے، حتمی نتیجہ 16 نومبر کو آنے کی توقع ہے۔


