جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

پولیس نے لاش نہر میں پھینک دی، درد ناک ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست بہار کی پولیس نے حادثے میں مرنے والے شخص کی لاش کو دریا برد کردیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہار میں تین پولیس اہلکار ایک لاش نہر میں پھینک رہے ہیں جبکہ راہ گیر پولیس اہلکاروں کو یہ سب کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

پولیس کے ایک سینئر افسر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اہلکاروں نے لاش کے نچلے دھڑ کو نہر میں پھینک دیا تھا، ’ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک شخص کو بری طرح کُچل دیا تھا، جو زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

راکیش کمار کے مطابق جسم کے اوپر والے نصف حصے کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا تھا جبکہ نچلا حصہ بری طرح جھلس گیا تھا اس لیے انہوں نے اسے نہر میں پھینک دیا،یہ ایک بوڑھے شخص کی لاش تھی جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

راکیش کمار نے مزید کہا کہ ہم نے ان تینوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جن کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، یہ ایک بہت بڑی سنگین غلطی تھی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے نہر سے کچھ اعضا کو نکال لیا ہے، واضح رہے کہ مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں