دربھنگہ: بھارت کی ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع کے یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں واقع سندر پور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں تین ماہ کا معصوم بچہ بھی شامل تھا، جب کہ کئی افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ سندر پور میں ٹینو پیڈ کے قریب بیچن داس کے گھر میں پیش آیا، جہاں رات کے کھانے کی تیاریاں جاری تھیں۔ گیس سلنڈر میں اچانک آگ لگنے سے زوردار دھماکہ ہوگیا، آگ کے شعلے اتنی تیزی سے پھیلے کہ گھر کے مکین اپنا بچاؤ کرنے میں ناکام رہے اور آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس المناک حادثے کے متاثرین گووند داس، مسو کماری، اور ایک تین ماہ کا بچہ – سبھی علاج کے دوران چل بسے۔
کونسلر کے نمائند کے مطابق اس واقعے میں والدین اور ان کا تین ماہ کا بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے۔ وہ نئے کچن میں کھانا پکانے ہی والے تھے کہ یہ سانحہ پیش آیا، تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔
مقامی لوگوں کی مدد اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اسٹیشن انچارج سدھر کمار نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ کو الرٹ کردیا گیا اور آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔
باپ نے کمسن بیٹے کو 500 دن تک وین میں قید رکھ کر معذور بنا دیا!
ہولناک حادثے کے بعد سندر پور علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔ بہت سے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہیں اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت میں مصروف ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


