تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

موٹر سائیکل سوار ٹینکر کی زد میں آگیا، بچے نہ دیکھیں

 سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والے نوجوانوں کی ویڈیوز اکثر منظر عام پر آتی ہیں جس میں موٹر سائیکل سوار اس دوران خطرناک حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے موٹر سائیکل پر خطرناک اسٹنٹ دکھانے کی کوشش کی اور وہ موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور سیدھا ٹینکر سے جا ٹکرایا۔

ویڈیو موٹر سائیکل کے پیچھے موجود کار کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان نے ون ویلنگ کرنے کی کوشش کی اور وہ تھوڑی دورہی گیا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سامنے سے آنے والا ٹینکر سے جا ٹکرائی اور تباہ ہوگئی۔

مذکورہ ویڈیو کو بھارتی آئی پی ایس افسر روپن شرما کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا گیا انہوں نے لکھا کہ ’ہیرو کی ہیہرو پنتی نکل گئی، موٹر سائیکل پر اسٹنٹ نہ دکھائیں اور محفوظ رہیں۔‘

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین موٹر سائیکل سوار پر کڑی تنقید کررہے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے میں نوجوان کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔

Comments