جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

موٹر سائیکل پر چھ بچوں کو بٹھانے پر 22 ہزار روپے کا چالان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں موٹر سائیکل پر چھ بچوں کو بٹھانے والے شہری کو 7 ہزار روپے (22 ہزار 269 پاکستانی روپے) کا چالان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ میں ایک شخص کو چھ بچوں کو موٹر سائیکل پر لے جاتا دیکھ کر ٹریفک پولیس اہلکار دنگ رہ گئے اور اس سے ہاتھ جوڑ کر 7 ہزار روپے کا چالان کردیا۔

ٹریفک اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہاتھ جوڑے کھڑا ہے۔

یہ واقعہ آج صبح گڑھ مکتیشور میں پیش آیا جہاں ٹریفک پولیس معمول کی چیکنگ کر رہی تھی اور موٹر سائیکل پر سات افراد سوار تھے جن میں موٹر سائیکل سوار خود اور چھ بچے شامل تھے۔

پولیس نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار نے اپنی اور بچوں کی حفاظت کو مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا، جواب میں افسران نے متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں پر 7000 روپے کا چالان جاری کیا۔

یہ پڑھیں: چالان سے بچنے کے لیے شہری نے ہیلمٹ کی جگہ ’فرائی پین‘ پہن لیا

تصویر میں ٹریفک پولیس اہلکار بائیکر کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے اس کا مقصد عوامی بیداری اور سڑک کی حفاظت کی اپیل کے طور پر تھا۔

ٹریفک پولیس حکام نے یہ بھی کہا کہ یہ اشارہ شہریوں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے بچنے کی درخواست کی علامت ہے۔

ایک افسر نے کہا، "اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔”

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں