تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

موٹر سائیکل سوار کے سامنے خونخوار چیتا، پھر کیا ہوا؟

ویسے تو آپ نے گاڑی اور موٹرسائیکل سوار افراد کو زیبرا کراسنگ پر ہی رکتے ہوئے دیکھا ہوگا مگر اب ایک ایسی تصویر سامنے آئی جسے دیکھ کر آپ خود کہیں گے کہ موٹرسائیکل سوار نے بائیک روک کر اچھا فیصلہ کیا۔

بھارتی ریاست مہاشٹرا کے ضلع چندرا پور میں وائلڈ لائف فوٹو گرافر ایک ایسے ہی منظر نایاب تصویر بنانے میں کامیاب ہوا البتہ اس میں انسان کا خوف اور چیتے کی دہشت واضح نظر آرہی تھی۔

مہاشٹرا کے ضلع چندراپور میں واقع تدوبا اندھاری (جنگل) سے ایک راستہ شہر کی طرف نکل رہا ہے جہاں سے روزانہ سیکڑوں کے قریب شہری گزرتے ہیں۔

اندھیرا ہونے کے بعد شہری اس راستے سے اجتناب کرتے ہیں کیونکہ جنگلی جانور کسی بھی وقت اُن پر حملہ کرسکتے ہیں۔مگر اب جو واقعہ پیش آیا اُس کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ دن کے وقت بھی یہ راستہ غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: خونخوار چیتے کا گھر پر ہولناک حملہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

وائلڈ لائف فوٹوگرافر بھرگاوا سریواری کو جب یہ اطلاع ملی کہ دن کے وقت بھی جنگلی اور خونخوار جانور یہاں گھومتے ہیں تو انہوں نے تصاویر بنانے کا فیصلہ کیا۔

اس کام میں ویسے تو اُن کو انہیں کئی روز  لگے مگر گزشتہ روز نوجوان کو بالآخر کامیابی مل ہی گئی۔

بھرگاوا نے بتایا کہ میں ایک پتھر پر تصویر بنانے کے انتظار میں بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران دوسری طرف سے چیتا نکل کر سڑک پار کرنے کے لیے آیا۔

’جب چیتا سڑک پر آیا تو موٹرسائیکل سوار اپنی اہلیہ کے ساتھ تھا، اُس نے اپنی بائیک کو روکا اور پھر اسے پیر سے دور کرلیا تاکہ وہ حملہ نہ کردے‘۔

بھرگاوا نے کہا کہ میں نے جب یہ منظر دیکھا تو فوراً تصویر بنا لی کیونکہ میں اس کے انتظار میں بہت عرصے سے تھا۔

’اس تصویر کے ذریعے میں لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ جنگل کے راستے سے آنے جانے میں احتیاط کیا کریں کیونکہ یہاں جنگلی جانور ہیں جو کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: اسلام آباد میں چیتے کا گھر میں داخل ہو کر کتے پر حملہ، اصل کہانی سامنے آگئی

انہوں نے بتایا کہ میں چیتے سے دور تھا، کیمرہ جاندار ہونے کی وجہ سے تصویر لے لی، اس دوران میں دعا کررہا تھا کہ یہ سڑک پار کر کے گزر جائے اور ایسا ہی ہوا ورنہ وہ موٹرسائیکل سوار پر حملہ بھی کرسکتا تھا‘۔

’چیتے نے سڑک پر آکر موٹرسائیکل سوار کو دیکھا اور پھر کچھ سیکنڈ رک گیا، بعد ازاں اُس نے جنگل کی دوسری طرف جانے کا فیصلہ کیا، وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے کیونکہ اُس لمحے کچھ بھی ہوسکتا تھا‘۔

 

Comments

- Advertisement -