ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کراچی کا امن دوبارہ سے تباہ نہیں ہونے دیں گے، بلال اکبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا دل ہے رینجرز نے قربانیاں دے کر شہر کا امن بحال کردیا ہے جسے ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

وہ کراچی میں نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ سے متعلق مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن بدستور جاری رہے گا کراچی کی روشنیوں کو دوبارہ ماند نہیں پڑنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں ٹارگٹ کلرز ، بھتہ خوروں، اغوا برائے تعاون کے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، امن کی موجودہ بہتر حالت کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ رینجرز، پولیس، انتظامیہ، اور عدالت مل کر کام کریں کیوں کہ یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ آپریشن کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز نے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی مدد سے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹرز بنا ئے ہیں جہاں ہزاروں بچے اور بچیاں فنی تعلیم حاصل کرسکیں گے بالخصوص کراچی کے اُن علاقوں کے بچوں کو اولیت دی جائے گی جہاں امن عامہ کی حالت زیادہ مخدوش ہیں۔

جنرل بلال اکبر نے مزید کہا کہ رینجرز اصلاحی پروگرام بھی ترتیب دے رہے ہیں یہ پروگرام ایسے نوجوانوں کے لیے ہیں جو کسی بھی وجہ سے غلط راہ پر چل پڑے اور فرقہ ورانہ جماعتوں یا تنظیموں کے مسلح جتھوں کی باتوں میں آگئے تھے۔

ڈی رینجرز نے والدین سے گزارش کی ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث اپنے بچوں کو رینجرز کے اصلاحی مرکز میں لے کر آئیں تا کہ ان کے مزاج اور طبیعت کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرایا جائے اور تعلیم و تربیت کی سہولیات مہیا کی جاسکیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں