پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

اڈیالہ میں بیٹھا شخص ہمارے دشمن مودی کی زبان استعمال کر رہا ہے: بلال اظہر کیانی

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم (15 دسمبر 2025): وزیر مملکت برائے داخلہ بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھا شخص ہمارے دشمن مودی کی زبان استعمال کر رہا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے ڈیول کیرج وے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا اور معیار اور تعمیراتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اللہ انٹر چینج سے پنڈ دادن خان پہلا سیکشن مکمل ہوگیا ہے، سیلاب کی وجہ سے تعمیراتی کام متاثر ہوا، سستی شہرت حاصل کرنے کیلیے ایک ہی وقت میں 100 کلو میٹر سڑک اکھاڑ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام

انہوں نے کہا کہ دو رویہ سڑک کا منصوبہ پی ٹی آئی کی نالائقی سے مکمل نہ ہو سکا، ایف ڈبلیو او 2 رویہ سڑک کی تعمیر میں معیار برقرار رکھے ہوئے ہے، پنڈ دادن خان سے جی ٹی روڈ تک چاروں سیکشن جون 2026 تک مکمل ہوں گے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا آپ سیاست کے نام پر بار بار ریاست پر حملہ کریں، اڈیالہ میں بیٹھا شخص اپنے ملک اور افواج کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شخص وہی زبان استعمال کر رہا ہے جو ہمارا دشمن مودی کرتا ہے، کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی زبان استعمال نہیں کر سکتا ہے ہماری قیادت کے خلاف ناجائز مقدمات کے باوجود ہم افواج کے خلاف نہیں بولے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں