جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

‘عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا 9 مئی والوں کیساتھ ہیں یا مہنگائی ختم کرنے والوں کیساتھ’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل پارلیمنٹری ٹاسک فورس کے کنوینئر بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کوڈیفالٹ کےدہانےپر پہنچایا، اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا 9 مئی والوں کیساتھ ہیں یامہنگائی ختم کرنےوالوں کیساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پارلیمنٹری ٹاسک فورس کے کنوینئر بلال اظہر کیانی نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کوتمام مشکلات سےآگاہ کیاہے، حکومت مہنگائی میں کمی سمیت عوام کو ریلیف دینےکیلئےکوشاں ہے، بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیمتوں میں کمی لاناحکومت کی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خراب معاشی حالات میں حکومت سنبھالی، توڑپھوڑکرنےوالی جماعت نےمعیشت کوتباہ کیا، پی ٹی آئی حکومت 2کروڑ لوگوں کو خط غربت کی لکیرسے نیچے دھکیل کرگئی۔

- Advertisement -

ٹاسک فورس کے کنوینئر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےاداروں کوتباہ کیا اور ملک کوڈیفالٹ کےدہانےپرپہنچایا، اب عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا 9 مئی والوں کیساتھ ہیں یا مہنگائی ختم کرنےوالوں کیساتھ ہیں۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ مرکزی اورپنجاب حکومت عوام کی ترقی کیلئےکام کررہی ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سےمہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، حکومت مہنگائی کی شرح3سال کی کم ترین مدت سے نیچے لے آئی ہے۔

نیشنل پارلیمنٹری ٹاسک فورس کے کنوینئر نے بتایا کہ عوام کی قوت خریدکومزیدآسان کرناہے، ہماراکام آلوپیازکی قیمتوں کوبھی دیکھنا ہے تاکہ عوام کا چولہا جل سکے جبکہ حکومت عوام کوروزگارفراہم کرنے کیلئے وسائل پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے.

انھوں نے کہا کہ 2013سے2018تک نوازشریف نےملک کوترقی دی، نوازشریف نےلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیاتھا، جب ڈسٹری بیوشن کمپنیاں درست ہاتھ میں جائیں گی توحالات بہتر ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  200یونٹ تک بجلی صارفین کو50ارب روپےکی سبسڈی دےرہےہیں، پنجاب میں عوام کومفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں، عوام کوہرممکن ریلیف دینےکی کوشش کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں