اسلام آباد : پاکستانی وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب ورلڈاکنامک فورم کی عالمی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن منتخب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے عالمی ڈیجیٹل معیشت اور کرپٹو کرنسی ریگولیشن کے میدان میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
ورلڈ اکنامک فورم (WEF) نے پاکستانی وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، بلال بن ثاقب کو عالمی اسٹیئرنگ کمیٹی کا رکن منتخب کرلیا ہے۔
بلال بن ثاقب کی ورلڈ اکنامک فورم کی ڈیجیٹل ایسٹ گورننس کمیٹی میں شمولیت پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
یہ وہ بین الاقوامی فورم ہے جو دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے لیے قوانین، پالیسی فریم ورک اور ریگولیشن کی تیاری میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی عالمی سطح پر اس بات کا اعتراف ہے کہ ملک کی ڈیجیٹل معیشت، ٹیکنالوجی اور اس سے متعلقہ پالیسی سازی میں رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
ڈیجیٹل اثاثہ جات کے عالمی ڈائیلاگ میں پاکستان کی شمولیت سے ملک کو جدید مالیاتی نظام کا حصہ بننے میں مدد ملے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ اور بین الاقوامی فورمز پر اس کی فعال موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ملک ڈیجیٹل فنانس، کرپٹو ریگولیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مستقبل کے لیے راہ ہموار کر رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


