منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

کرپٹو کرنسی کی شرعی حیثیت ! بلال بن ثاقب کی مفتی تقی عثمانی سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف ٹیکنالوجی ماہر بلال بن ثاقب نے ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی سے ڈیجیٹل اثاثوں کی شرعی حیثیت پر تعمیری گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ اور ان کی شرعی حیثیت کو واضح کرنے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی۔

معروف ٹیکنالوجی ماہر بلال بن ثاقب نے ممتاز عالمِ دین اور اسلامی متبادل مالیاتی نظام کے ماہر مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کے مستقبل کے مالیاتی نظام اور ڈیجیٹل اثاثوں پر تعمیری گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد بلال بن ثاقب نے بتایا کہ مفتی تقی عثمانی کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی اور دونوں شخصیات کے درمیان پاکستان میں ایک محفوظ، ذمہ دارانہ اور جدید مالیاتی نظام کی تشکیل پر مکمل اتفاق پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین اور مشترکہ ترجیح پاکستانی عوام کو کسی بھی قسم کے آن لائن فراڈ اور مالی نقصان سے بچانا ہے۔

بلال بن ثاقب نے اس بات پر زور دیا کہ "بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثے مستقبل کی انتہائی اہم ٹیکنالوجیز ہیں، ان کا ہر سطح پر جامع تکنیکی اور شرعی جائزہ لینا بے حد ضروری ہے تاکہ پاکستان کی مالیاتی پالیسی اسلامی اصولوں اور جدید ٹیکنالوجی سے مکمل ہم آہنگ ہو۔

انھوں نے بتایا کہ ایک ایسا فریم ورک تشکیل دیا جائے گا جو محفوظ بھی ہو، ذمہ دارانہ بھی اور سب کی رسائی میں بھی ہو۔

بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ یہ نئی ٹیکنالوجیز ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی سطح پر ترقی کے بہترین مواقع فراہم کر سکتی ہیں۔ اس مقصد کے حصول اور ڈیجیٹل اثاثوں کے درست استعمال کے لیے علما کرام، حکومتی ریگولیٹرز اور صنعتی ماہرین کے درمیان مشاورت کا یہ عمل مستقل جاری رکھا جائے گا تاکہ کوئی بھی قدم شرعی اور قانونی اصولوں کے خلاف نہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں