تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پی ٹی آئی رکن اسمبلی بلال غفار کا بھی پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

کراچی: پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے بھی پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے پی ٹی آئی رکن اسمبلی بلال غفار نے ویڈیو بیان میں کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے استعفیٰ دیتا ہوں، کسی پارٹی میں نہیں جاؤں گا میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہوں گا انشا اللہ پاکستان ترقی کرے گا۔

بلال غفار نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، یادگار شہدا، فوجی تنصیبات پر حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بحیثیت پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اداروں اور ملک کو نقصان پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایک اہم ادارہ ہے اور اس کی بہت قربانیاں ہیں، پاک فوج نے ملک کی خدمت کی اور بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

بلال غفار نے کہا کہ سیاست میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، 9 مئی کے واقعات کی انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

Comments

- Advertisement -