تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

قرنطینہ: گٹارسٹ بلال مقصود کا جنید جمشید کو خراج تحسین

کراچی: پاکستانی پاپ میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کے گٹارسٹ اور گلوکار بلال مقصود کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے گھر پر ہی موجود ہیں۔

وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں تاکہ قرنطینہ میں رہ کر صارفین اچھا وقت گزار سکیں۔

دو روز قبل بلال مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے اندر چھپی حیران کن صلاحیت دنیا کو دکھائی۔

ویڈیو میں معروف گٹارسٹ دونوں ہاتھوں سے پینٹنگ بنا رہے تھے جس کے ذریعے وہ مداحوں کو سماجی دوری  اختیار کرنے کے  حوالے سے آگاہی دے رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

‘Lockdown couple’ #stayinghome #corona #lockdown

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood) on

اب بلال مقصود نے ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ جنید جمشید کے ساتھ ہماری زبردست یادیں جڑی ہیں، میں اُن کو یادوں کو تازہ کرنے کے لیے سانولی سلونی گانا گاتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ ہماری زندگی میوزک کے بغیر کیسی ہوں گی‘۔

Comments

- Advertisement -