تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

بلال قریشی عالیہ بھٹ کی اداکاری کے معترف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار بلال قریشی نے بالی وڈ کے معروف اداکارہ اور رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر بلال قریشی نے ایک اسٹوری اپ ڈیٹ کی ہے جس میں انہوں نے عالیہ بھٹ کی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ کا پوسٹر لگایا ہے۔

بلال قریشی نے فلم کے پوسٹر پر لکھا کہ بہترین اداکاری کا ایوارڈ عالیہ بھٹ کو دیا جاتا ہے۔ انہوں نے فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین فلم ڈائریکٹر ہیں۔

گنگو بائی کاٹھیاواڑی ایک ڈاکیومینٹری کرائم فلم ہے جو حسین زیدی کی کتاب “مافیا کوئینز آف ممبئی” پر مبنی ہے۔

عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن کے علاوہ اس فلم میں پارتھ سمتھن، شانتنو مہیشوری اور سیما پاہوا اہم کردار ادا کیا ہے۔ گنگو بائی کاٹھیاواڑی کو جینتی لال گڈا نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ فلم “گنگا” نامی ایک عورت کی کہانی بیان کرتی ہے جس کا کردار عالیہ بھٹ نے نبھایا ہے جو کامتھی پورہ کے ریڈ لائٹ ایریا میں گنگو بائی نامی میڈم بن جاتی ہیں۔ کہانی دکھاتی ہے کہ وہ کس طرح ایک کے بعد ایک چیلنج سے لڑتے ہوئے طاقت میں آئی۔

گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی کامیابی کے بعد عالیہ بھٹ اگلی فلم “آر آر آر” میں جونیئر این ٹی آر، رام چرن اور اجے دیوگن کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Comments

- Advertisement -