جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

بلال قریشی کی احمد شہزاد سے متعلق کرکٹ بورڈ سے درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکار بلال قریشی نے پی سی بی سے احمد شہزاد کو ایک موقع دینے کی درخواست کردی۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں احمد شہزاد کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں وہ پی ایس ایل 11 کے آکشن میں منتخب نہ ہونے پر آبدیدہ ہوگئے۔

بلال قریشی نے احمد شہزاد کا کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا اور کیپشن میں انہوں نے لکھا ’میں پی سی بی سے درخواست کرتا ہوں کہ احمد شہزاد کو ایک موقع دیں تاکہ وہ اپنے 9 سالہ بیٹے اور پوری قوم کو ثابت کرسکیں کہ وہ کھیل سکتے ہیں۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں نظر انداز کیے جانے پر احمد شہزاد آبدیدہ ہو گئے

گزشتہ روز سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ہم کچھ کھلاڑیوں کو بالکل ہی نظر انداز کردیتے ہیں، مجھے امید تھی کہ دو نئی ٹیمیں آنے کے بعد ہمارے کچھ کرکٹرز کو شامل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کھیل بھی رہے ہیں، جم میں ورزش کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں، انہیں عزت دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں: احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل میں ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کی ماضی میں کارکردگی شاندار رہی ہے، انہیں موقع ملنا چاہیے تھا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر میں کسی ٹیم میں ہوتا تو ان دونوں کو لازمی اپنے ساتھ رکھتا، اگر رویے کا مسئلہ ہے تو گھر میں ہر بچہ ایک جیسا نہیں ہوتا ان کو ایک طریقے سے چلایا جاسکتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں