جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

بلال یاسین معاملہ: پولیس کا میاں وکی سے متعلق اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پولیس کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما بلال یاسین پر فائرنگ کے نامزد ملزم میاں وکی کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار نے کہا ہے کہ میاں وکی کو جلد گرفتار کیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا میاں وکی کی بیرون ملک گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق بلال یاسین کو 30 دسمبر کی رات موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، پولیس نے کیس کے ملزمان شوٹر کاشف اور ماجد کو گرفتار کر رکھا ہے۔

بلال یاسین پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کون؟ گرفتار ملزمان کا اہم انکشاف

گزشتہ روز حملہ کرنے والے گرفتار شوٹرز نے پیشہ ورعادی مجرم میاں وکی کو ملزم ٹھہرایا تھا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ انھوں نے میاں وکی کے کہنے پر فائرنگ کی تھی۔ قبل ازیں، پولیس نے ملزمان ماجد اور کاشف کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا۔

بدھ کو ایم پی اے بلال یاسین نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا میرا گرفتار شوٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، حکومت مجھے اصل لوگوں کا بتائے جو حملے میں ملوث ہیں، وزیر اعلیٰ کے وزرا میرے ساتھ میٹنگ کر کے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا جب ریاست کا ڈر خوف ختم ہو جائے تو جرائم کی شرح بڑھ جاتی ہے، تحفظ دینا ریاست اور اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں