اسلام آباد :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میاں صاحب تین بار وزیراعظم بن چکے، سیاست سے اب اور کیا چاہتے ہیں، پارٹی، ملک اور جمہوریت کے لیے بہتر ہے کہ ریٹائرمنٹ لے لیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر کل پریڈگراؤنڈ میں جلسہ ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جلسہ گاہ پہنچے اور پریڈ گراؤنڈ میں جلسےکی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا گیا کہ جلسہ کتنابڑاہوگا، جس پر پی پی چیئرمین نے کہا کہ جلسہ کتنابڑا ہوگا اس کا فیصلہ آپ کریں گے، کل اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کا جلسہ تاریخی ہوگا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے جلسےمیں پیپلزپارٹی کا موجودہ صورتحال پر نوٹس دوں، جلسے کی تیاریوں سے مطمئن ہوں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے میاں صاحب کو مشورہ دیا اپنےمؤقف پرنظرثانی کریں اور کہا کہ میاں صاحب تین بار وزیراعظم رہے، سیاست سے اب اور کیا چاہتے ہیں، پارٹی،ملک اورجمہوریت کے لیے بہتر ہے کہ وہ ریٹائر ہوجائیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان اورجہانگیرترین کےساتھ بھی قانون کےمطابق کارروائی ہونی چاہیے۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عوام کو5دسمبراسلام آبادجلسےمیں آنےکی دعوت دیتا ہوں ، عوام اور کارکنوں کی آمد کا اسلام آباد میں مجھے انتظار رہے گا۔
Special message #PPPAt50 #UmeedSayYakeenTak #WeMakeHistory pic.twitter.com/k8tFoSftdV
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 3, 2017
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور کارکنان کی مددسے پیپلز پارٹی 50 سال مکمل کر چکی ہے ، عوام کےحقوق کیلئےپیپلز پارٹی کی جدوجہد تاحیات جاری رہے گی۔