The news is by your side.

Advertisement

اقلیتوں کے عالمی دن پر چیئرمین سینیٹ اور بلاول بھٹو کا اہم پیغام

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ اور یکساں حقوق کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہیں جبکہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں اکثریت اقلیتی برادری کے حقوق کی محافظ ہے۔

اقلیتوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں، ہمارے ملک میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی اور شخصی آزادی اور یکساں حقوق دیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں سے کسی صورت بھی امتیازی سلوک نہیں رکھا جاسکتا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اکثریت اپنے غیر مسلم پاکستانیوں کی محافظ ہے، 1973 کا دوستوں اقلیتوں کے حقوق کی ٹھوس ضمانت ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سفید رنگ کے بغیر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم مکمل نہیں، پاکستان کی اکثریت اقلیتی برادری کے حقوق کی حفاظت کو قومی فریضہ سمجھ کر اسے ادا کرتی ہے۔

چیئرمین بلاول کا کہنا تھا کہ پی پی حکومت میں 11اگست کواقلیتوں کادن منانےفیصلہ کیاگیا،شہید بھٹو نے متفقہ آئین کے ذریعے امتیازی لکیروں کو مٹادیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں