جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

‘بلاول اور سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کاملبہ وفاق پرنہ گرائیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کرنےیانہ کرنےمیں سندھ حکومت آزادہے، وفاق پرسوالات کس منہ سےاٹھائےجارہےہیں؟ بلاول اورسندھ حکومت اپنی ناکامیوں کاملبہ وفاق پرنہ گرائیں۔

بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول اور صوبائی وزرا کام کے بجائے پریس کانفرنس کررہےہیں، سیاست کےبجائےسندھ میں کورونا پر توجہ مرکوزکریں، اپوزیشن سیاست کےبجائےکورونا کیخلاف وزیراعظم کاساتھ دے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وفاق کی جانب سےسندھ کوامدادپی پی کی لاعلمی کاپول کھول رہی ہے، بجلی کے بلز میں سندھ انڈسٹریل کے45ہزارصارفین کوریلیف دیا جب کہ بجلی کےبلزمیں کمرشل کے7لاکھ 17ہزارصارفین کوریلیف دیا، چھوٹےکاروباروالوں کوبھی بلزکی ادائیگی میں سہولت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکےذریعےسندھ کےعوام بھی مستفیدہوئے، اسٹیٹ بینک کی ڈیفرڈ اسکیم کےتحت قرضوں کی اقساط کی سہولت دی، اسٹیٹ بینک کی ڈیفرڈاسکیم سندھ میں بھی اپلائی ہوگی، 1.2کھرب کاامدادی پیکج سندھ سمیت تمام صوبوں میں تقسیم ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ احساس پروگرام کےتحت ابتک27ارب سندھ میں تقسیم ہوچکےہیں، سندھ حکومت کووفاق کی جانب سے504447 فیس ماسکس دیئےگئے سندھ حکومت کو290986 سرجیکل ماسکس،30142این 95دیئےگئے،اسی طرح 203840کےاین95، 148334حفاظتی سوٹس فراہم کیے، فراہم کردہ سامان میں77992 ٹیسٹنگ کٹس اور 200تھرمل گنزشامل ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت کوفراہم سامان میں25000وی ٹی ایم اورپی سی آرمشینیں شامل ہیں، وفاق کی جانب سےسندھ حکومت کو کثیرتعدادمیں ہینڈسینیٹائزر دیئےگئے، کیمیکل اسپریز،بائیوہیزرڈبیگز،سیفٹی باکسزاورباڈی بیگزفراہم کیےگئے،اس لیے بلاول خودکوسیاست میں زندہ رکھنےکیلئےقومی اتحادکی فضاکوپارہ پارہ نہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں