تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

‘بلاول سیاسی نابالغ ہے وزیراعظم بننا بچوں کا کام نہیں’

وفاقی وزیر برائے بحری امور و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری سیاسی نابالغ ہے وزیر اعظم بننا بچوں کا کام نہیں۔

و وفاقی وزیر علی زیدی نے بلاول زرداری کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حقوق مارچ کا خوف بلاول کے چہرے پر عیاں ہے سندھ حقوق مارچ کی کامیابی دیکھ کر بلاول کا بی پی ہائی ہوگیا۔

علی زیدی نے کہا کہ بلاول زرداری کو ایک اچھے معالج کی ضرورت ہے ناچ ناچ کربھٹو کی برسی منانےوالےعمران خان کوحکومت کرنانہ سکھائیں، بلاول جتنا چاہے زور لگالے،عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2023میں بھی پی ٹی آئی کامیاب ہو گی بلاول کو بڑے ہونے تک انتظار کرنا ہوگا بلاول بے مقصد باتیں کرکےعوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ان سے حساب اب سندھ کےعوام کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول زرداری سیاسی نابالغ ہےوزیر اعظم بننابچوں کاکام نہیں بلاول زرداری کا مارچ آغاز سے ہی ناکام ہوچکا ہے ایسا لگتا ہے پنجاب پہنچنے سے پہلے بلاول اکیلےرہ جائیں گے یہ شوق سے مارچ کریں، عوام ان کی حقیقت جانتےہیں۔

Comments

- Advertisement -