تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بلاول کی مریم نواز کو گڑھی خدا بخش میں جلسہ کرنے کی دعوت

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نائب صدر مسلم لیگ (ن) کو پیپلز پارٹی کے گڑھ میں جلسہ کرنے کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان جاتی امرا میں اہم ملاقات ہوئی، جہاں بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ان کی دادی بیگم شمیم اختر کےانتقال پر تعزیت کی، بلاول بھٹو نے مرحومہ بیگم شمیم اختر کےدرجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور جلسے سے متعلق پلان بی اور سی پر بھی گفتگو کی ، ملاقات میں بلاول بھٹو نے مریم نواز کو بے نظیربھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسےکی دعوت بھی دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف ، قمرزمان کائرہ موجود تھے جبکہ نون لیگ کی جانب سے احسن اقبال، رانا ثنااللہ، پرویز رشید، محمد زبیر اور مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔

Comments

- Advertisement -