site
stats
پاکستان

نواز شریف کے پاس استعفٰی کے سوا کوئی اورراستہ نہیں بچا، بلاول بھٹو

لاہور : چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہے اس لیے وہ فی الفور اقتدار سے الگ ہوجائیں۔

وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نوازشریف میگا کرپشن چھپانےکے لیے اداروں سے تصادم سے گریزکریں اور اقتدار کی کرسی کی خاطرمحازآرائی سے گریزکریں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ پارٹی ورکرز و عوام ضلعی ہیڈکواٹرزمیں’’گو نوازگو‘‘ریلیاں نکالیں اور نوازشریف کےاستعفےتک گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہیں گے اور نوازشریف کو بتا دیں گے کہ 20 کروڑ پاکستانی اُن کے خلاف اٹھ چکے ہیں اس لیے اب استعفیٰ کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں بچا ہے۔


 سازش کا رونا مت روئیں، اپنے صفوں میں برادران یوسف دیکھیں، قمرزمان 


انہوں نے کہا کہ ثبوتوں بھرا ڈبا سامنے آنے پر بھی نوازشریف استعفے دینے کے وعدے سے مکر گئے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے کارکنان گلی گلی محلے محلے گو نواز گو ریلیاں نکال کر کرپٹ حکومت کو اقتدار کی کرسی سے اترنے پر مجبور کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بی بی شہید کو عدالتوں میں گھسیٹا گیا اور میرے والد آصف زرداری کو 11 سال جیل میں قید رکھا تب انہیں خیال نہیں آیا اور آج ٹھوس ثبوت کی بناء پر آپ کا احتساب ہورہا ہے تو اسے جمہوریت کے خلاف سازش قرار دی جا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top