ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے، سی ای سی اجلاس کل منعقد ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد/گڑھی خدا بخش: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس کل شام زرداری ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے، سابق صدر آصف علی زرداری بھی آصفہ بھٹو کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

آصف زرداری کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، دوسری طرف زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس منعقد ہوگا۔

- Advertisement -

قبل ازیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے عمر کوٹ میں اقلیتی برادری پر پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، پولیس تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  سرکلر ریلوے: سندھ حکومت کی متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنے کی یقین دہانی

بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کو فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔

ادھر سابق صدر آصف زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدا کے مزاروں پر حاضری دی، اور ذوالفقار بھٹو، بیگم بھٹو، بے نظیر بھٹو، میر مرتضیٰ اور شاہنواز کے مزاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ آج بلاول بھٹو کے ترجمان کی جانب سے اقتصادی سروے پر تنقید کی گئی، ترجمان نے کہا کہ اقتصادی سروے نے حکومت کی دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں