پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھارت پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت پہنچ گئے ،جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھارت کے شہر گوا پہنچ گئے، پاکستان ایئر فورس کے خصوصی طیارے میں وزیر خارجہ بھارت پہنچے، ان کے ہمراہ وزارت خارجہ سینئر افسران بھی ہیں۔

بلاول بھٹو وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب ڈاکٹر سبرامینیم جے شنکرکی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بھارت کی جانب سے بلاول بھٹو کے طیارے کوخصوصی طورپرفضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے وزیرخارجہ نے گوا میں شنگھائی تنظیم اجلاس میں شرکت سے قبل سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی اور سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کو اجلاس میں شرکت سے متعلق اعتماد میں لیا۔

بلاول بھٹو نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق،بی این پی کے سربراہ سرداراختر مینگل، ایم کیو ایم کے کنوینر خالدمقبول صدیقی اور نیشنل پارٹی کے رہنما طاہربزنجو سے مشاورت کی۔

ذرائع نے کہا کہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کودورہ بھارت کیلئے اہم مشورے بھی دیئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں