تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پی ٹی آئی حکومت کے غلط فیصلے ملک کوتباہی کی طرف لےجارہے ہیں: بلاول بھٹو

اسلام آباد:  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ناتجربے کار حکمران کی غلط پالیسیاں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک سلیکٹڈ وزیراعظم کے حوالے کردیا گیا.

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے غلط فیصلےملک کوتباہی کی طرف لےجارہے ہیں. کشکول توڑنے کے دعوے داروں نے چندہ مہم سے آغازکیا.

انھوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی صرف سوشل میڈیا پربیان کی جارہی ہے، وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر اٹھانے کے لیے اقوام متحدہ خود جانا چاہیے تھا.

انھوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات پارلیمان کے ذریعے کرائی جائے.

بلاول بھٹؤ کا کہنا تھا کہ ہم غیرجمہوری قوتوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، 18 ویں ترمیم کوختم کرنے کی آواز وفاق کی جانب سے  آئین پر حملہ ہے، اس کے خلاف مزاحمت کریں گے، سن 73کےآئین کی شکل بگاڑنےکی کوشش پرہرسطح پراحتجاج کریں گے.


مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے نوازشریف کی رہائی کو شریف خاندان کے لئے ریلیف قرار دے دیا


ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، مگر  پیپلزپارٹی جلاؤ گھیراؤ کرکے نظام کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی.

بلاول بھٹو نے کہا کہ آمرانہ دور میں عدالتوں سےحکومت کنٹرول کرنےکی کوشش ہوتی تھی، بھٹو  اور بی بی شہیدکو انصاف نہیں ملا توعام آدمی کو کیا ملے گا.

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کے مطالبے پر عمل نہیں کیاگیا، پارلیمان نے مطالبات نہ مانے، تو انصاف کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں.

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بلاوجہ ڈیم بنانے کے مخالف نہیں، سندھ اور بلوچستان بدترین خشک سالی کا شکار ہیں، مگر ڈیم متفقہ طور پر  بننے چاہییں۔

انھوں نے نوابزادہ نصر اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی جمہوریت پسندوں کے لئے سبق ہے، وہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد رکھتے تھے، نوابزادہ نصراللہ اور پیپلزپارٹی کا قریبی تعلق تھا اور ہے.

Comments

- Advertisement -