site
stats
سندھ

بلاول بھٹو نے عید کا دوسرا روز بھی لاڑکانہ میں گذارا

لاڑکانہ : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو ہائوس میں عید کے دوسرے روزبھی پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور عوام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے گذارا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزرا نثار احمد کھوڑو، ہزار خان بجارانی، مکیش چاولہ، رکن صوبائی سندھ میر نادر خان مگسی اور دیگر رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کے دوران علاقہ مکینوں نے اپنے مسائل بلاول بھٹو کے سامنے پیش کیے جنہیں چیئرمین پیپلزپارٹی نے بہ غورسُنا اور موقع پر ہی ان مسائل کے سدباب کے لیے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر پیلپز پارٹی کے رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو سے پارٹی کی تنطیم سازی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پرپارٹی رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین کو مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارٹی اورعوام کے بہترمفادات میں جو بھی تجاویز سامنے آئیں گیں ان پر غور کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں سے ایک نئی عوامی رابطہ مہم کا عملی طور پر آغاز کردیا گیا ہے جس کو ملک بھر تک وسیع کیا جائے گا۔ پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں اورعوام کی سوچ ایک ہی ہونا چاہیے جس کے ذریعے عوامی مسائل جلد حل ہوسکیں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے بعد ضمنی انتخابات میں بھی عوام نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں فیصلے دیئے ہیں اور ان کامیابیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top