بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان سےبدلہ لیا جا رہا ہے، شریف برادران عوام کےخون کاآخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، ن لیگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے تیل کی قیمتوں میں بے رحم اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان سےبدلہ لیا جا رہا ہے، شریف برادران نےجاتی امراکسی نئےملک میں بنانے کی ٹھان لی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام کامعاشی قتل کسی صورت میں برداشت نہیں کیاجائیگا، ن لیگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، ہرفورم پر مسلم لیگ ن کی طرف سےمعاشی حملے کا مقابلہ کرینگے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ شریف برادران عوام کےخون کاآخری قطرہ بھی چوس لیناچاہتےہیں، پی پی ظالمانہ اضافے،مہنگائی کے طوفان کے خلاف سینہ سپر ہے۔


مزید پڑھیں :  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 


یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کر دیا گیا ، ، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 98 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت پانچ روپے94پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت70روپے26 پیسے ہوگئی ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں پانچ روپے 93 پیسے کا اضافے کے بعد نئی قیمت64روپے30 پیسے فی لیٹرہوگئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں