بے نظیربھٹو کیس میں سزا یافتہ افسران کو ترقی دینا قابل مذمت ہے، بلاول بھٹو bilawal bhutto
The news is by your side.

Advertisement

بے نظیربھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کو ترقی دینا قابل مذمت ہے، بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے سزا یافتہ پولیس افسران کو ترقی دے کر شریف برادران نے گری ہوئی حرکت کی ہے.

بلاول بھٹو آئی جی پنجاب نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ خرم شہزاد کو دوبارہ ایس ایس پی اسپیشل برانچ راولپنڈی تعیناتی پر ردعمل دے رہے تھے.

انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ پولیس افسران کی ترقی وتقرری قابل مذمت ہے اور شریف برادران نے جیالوں کو گھٹیا پیغام دیا ہے،ایک طرف شریف برادران بھٹو کی قربانیوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسری طرف محترمہ کے قتل کے سزا یافتہ افسران کو ترقیاں دے رہے ہیں.

 


بینظیر قتل کیس میں سزایافتہ خرم شہزاد دوبارہ ایس ایس پی اسپیشل برانچ راولپنڈی تعینات


بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کو چیلنج کرچکی ہے بھٹو خاندان کو انصاف نہیں ملا پھر بھی عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن قدرت نے ہمیشہ سازشوں اور طاقتوں کو بے نقاب کیا ہے.

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف کا اقدام ہمارے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں