جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

مریم نواز کو بیمار والد سے نہ ملنے دینا ناقابل برداشت سلوک ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بیمار والد سے نہ ملنے دینا ناقابل برداشت سلوک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیلکٹڈ حکومت باپ بیٹی کو ملنے سے روک کر کیا پیغام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دے، جب بات انسانیت کی ہو تو سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ دئیے جاتے ہیں، پہلے انسان بنو، پھر حکمران بنو۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی اور سیاسی مقدموں میں قید نواز شریف کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔

مزید پڑھیں: جعلی و سیاسی مقدموں میں قید نواز شریف کی صحت کو خطرہ ہے: مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایسے میں جو بیٹی کو باپ سے ملنے نہ دیں، ان سے بڑا ظالم کون ہو گا؟

سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی نے کہا تھا کہ ظلم، نفرت، انتقام کی غلیظ سیاست کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ اللہ دنوں کو تبدیل کرتا رہتا ہے اور ہمیشہ کی بادشاہی اسی کی ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ انہوں نے نواز شریف کی طبیعت پوچھنے کے لیے ملاقات کی اجازت مانگی تھی لیکن انہیں ملاقات کی اجازت سے انکار کر دیا گیا۔

انھوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ جو ہم پر آج بیت رہی ہے کل آپ پر بھی بیتے گی، یاد دہانی ضروری ہے کیوں کہ مکافاتِ عمل اٹل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں