تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سانحہ تیزگام ، بلاول بھٹو کا وزیرریلوے شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے   وزیرریلوے شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وزیرریلوے نے متاثرین کوالزام دےکرنئی پستی کا مظاہرہ کیا، ان کے دور میں سب سے زیادہ ٹرین حادثوں کا ریکارڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں  کہا وزیراعظم الیکشن سے پہلے کیا گیاوعدہ نبھائیں اور تحقیقات مکمل ہونےتک وزیرریلوےکوبرطرف کریں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تیزگام سانحےکی خبردلخراش ہے، سانحےکی فوری تحقیقات اوراحتساب یقینی بنایاجائے، وزیرریلوےنےمتاثرین کوالزام دےکرنئی پستی کامظاہرہ کیا، ان کے دور میں سب سے زیادہ ٹرین حادثوں کا ریکارڈ ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا پہلےسےشیڈول جلسےکےلئےکل رحیم یارخان جاؤں گا اور ٹرین حادثےکےمتاثرین سےملاقات بھی کروں گا، ہمدردیاں اوردعائیں متاثرین اوران کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

اس سے قبل  سندھ حکومت نے تیزگام ایکسپریس میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 16ٹرین حادثہ ہوئےمگر شیخ رشید بہتری نہ لاسکے، شیخ رشید جب سے وزیرریلوے بنے حادثات بڑھ گئے ہیں ٹرین حادثے کی مکمل انکوائری،ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے لیاقت پورکےقریب تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں ہولناک آتشزدگی سے تہترافراد کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی گئی ہے، واقعہ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، بہاولپور، ملتان اور رحیم یار خان کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں : تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 73 افراد جاں بحق

سی اوجنیداسلم کا کہنا ہے کہ متاثرہ تین بوگیوں میں دو سو سات مسافرسوار تھے،اکانومی کلاس کی دو بوگیاں امیر حسین اینڈ جماعت کے نام سے بک تھیں، اکانومی کی ایک بوگی میں ستتر، دوسری میں چھہتر مسافر سوار تھے، اکانومی کلاس کی بوگیوں میں مسافر زیادہ تر حیدرآباد سے سوار ہوئے تھے جبکہ بزنس کلاس کی بوگی میں چوون مسافر سوار تھے۔

Comments

- Advertisement -