ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

نواز شریف نہیں پوری ن لیگ نا اہل ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیپلزپارٹی ہر فورم پر احتجاج کرے گی، نواز شریف نہیں پوری ن لیگ نااہل ہے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بلاول نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر حملہ کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے انتقام پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا بم گرا کر افراتفری پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے، جس کے ذریعے حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لے رہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ن لیگ والے توبہ تائب کریں اور عوامی غضب سے بچیں، پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف پیپلزپارٹی ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے  احتجاج کرے گی۔

یہ پڑھیں: پٹرولیم نرخوں‌ میں‌ آج رات سے اضافے کا اعلان

بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتیں فورا کم کی جائیں اور قوم پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں