تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بلاول بھٹو وزیر خارجہ، پارٹی امور آصف زرداری نے سنبھال لیے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیر خارجہ بننے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے امور سنبھال لیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیر خارجہ بننے کے بعد ان کے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے امور سنبھال لیے ہیں اور گزشتہ 5 روز سے بلاول ہاؤس میں پارٹی اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی نچلی سطح پر تنظیموں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے خود متحرک ہوئے ہیں اور اب تک ان کی زیر صدارت ہونے والے پیپلز پارٹی کے اجلاسوں میں آئندہ الیکشن سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زردراری سے گزشتہ چند روز میں مختلف سیاسی شخصیات بھی ملاقات کرچکی ہیں جب کہ سابق صدر سے پی پی پی لاہور کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کو 30 دسمبر 2007 کو ان کی والدہ بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا تھا تاہم ان کی کم عمری کے باعث اس وقت پارٹی کی عملی طور پر قیادت ان کے والد وسابق صدر آصف علی زرداری نے کی تھی۔

لگ بھگ 8 سال بعد بلاول بھٹو نے باضابطہ طور پر پارٹی کی قیادت سنبھال لی تھی اور 2018 میں پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں ان کی زیرقیادت عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -